کوہاٹ میں سکیورٹی چیک پوسٹ اور ٹول پلازہ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد شہید ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ کو10 سے زائد دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوئے جن میں 2 لائس ہیڈ کانسٹیبل اور 1 کانسٹیبل شامل ہیں۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM1MDksInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzUwOSAtINm52KfZhtqpOiDZvtmI2YTbjNizINmE2KfYptmG2LIg2b7YsSDYr9uB2LTYqiDar9ix2K/ZiNq6INqp25Ig2K3ZhdmE25Ig2YXbjNq6IDLYp9uB2YTaqdin2LEg2LTbgduM2K/YjCDYrdmF2YTbgSDYotmI2LEg24HZhNin2qkiLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTgzNTEwLCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDIzLzEyL1RhbmFrLWF0dGFjay0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2bnYp9mG2qk6INm+2YjZhNuM2LMg2YTYp9im2YbYsiDZvtixINiv24HYtNiqINqv2LHYr9mI2rog2qnbkiDYrdmF2YTbkiDZhduM2rogMtin24HZhNqp2KfYsSDYtNuB24zYr9iMINit2YXZhNuBINii2YjYsSDbgdmE2KfaqSIsInN1bW1hcnkiOiLZudin2YbaqTog2b7ZiNmE24zYsyDZhNin2KbZhtiyINm+2LEg2K/bgdi02Kog2q/Ysdiv2YjauiDaqduSINit2YXZhNuSINmF24zauiAyINin24HZhNqp2KfYsdmI2rog2YbbkiDYrNin2YUg2LTbgdin2K/YqiDZhtmI2LQg2qnbjNinINis2KjaqduBIDTYtNiv24zYryDYstiu2YXbjCDbgdmI2q/YptuS25QiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]
شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید، لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد اور کانسٹیبل وقار کے نام سے ہوئی جبکہ شہید شہری نور محمد لکی مروت کا رہائشی تھا جس نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہی جامِ شہادت نوش کر لیا۔
دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع ملنے پر پاک فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاحال کسی دہشت گرد کی ہلاکت یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پولیس لائنز پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 4شدید زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس لائنز پر دہشت گردوں نے دسمبر کے دوران حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا تھا۔