سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پاک افغان سرحد سے دہشت گردی کی کوشش ناکام

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد سے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ دہشت گرد فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے پاک افغان سرحد سے چترال کے علاقے میں حملے کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے چابکدستی سے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

طور خم گیٹ پر پاک افغان سرحدی محافظوں کے درمیان ہاتھاپائی

پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ہے۔پاکستان

حکام کا کہنا ہے کہ چترال کے علاقے میں دہشت گرد بمبوریت کی گرمائی چراگاہ میں حملے کی کوشش کر رہے تھے جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنایا۔ دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہوگئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ ہمیں پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر تشویش ہے۔

آج سے 8 ماہ قبل اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک افغانستان میں معاشی صورتحال بہتر نہیں ہوتی، طالبان داعش یا اس جیسے مزید عسکریت پسندوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

منیر اکرم نے کہا کہ پاکستانی سفارت خانے پر حملے کے پیچھے داعش کے جنگجو تھے۔ ٹی ٹی پی اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) تیزی سے پاک فوج کے جوانوں اور ہمارے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Related Posts