ڈیرہ غازی خان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 دوست جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیرہ غازی خان: انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں پانچ دوست جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ انڈس ہائی وے پر پیش آیا، جہاں ڈیرہ غازی خان کی جانب آنے والی گاڑی اوورٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ گاڑی ٹرالر کے نیچے جا گھسی۔

اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچوں دوست موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جاں بحق افراد کی عمریں پچیس سے تیس کے درمیان تھیں۔ بعدازاں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوہلو میں بارودی مواد پھٹنے سے پاک فوج کے دو افسر شہید

قبل ازیں 2 فروری کو کوہاٹ ٹنل کے قریب بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم ہوگیا تھا جس کے باعث 17 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھےتھے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا تھا۔

بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ٹنل کے قریب بس اور ٹرالر میں خطرناک تصادم ہوا، جس میں 17 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

Related Posts