اسلام آباد: موبائل فون نیٹ ورک کی بڑی کمپنی ٹیلی نار پاکستان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ٹیلی نار کے سی ای او عرفان وہاب خان نے کہا کہ مشکل اوقات میں ہی ہم اپنی اصل طاقت کا اندازہ کرتے ہیں جبکہ ٹیلی نار پاکستان کی حمایت اور امداد جاری رکھے گا۔ مجھے امید ہے کہ پاکستان کورونا سے ایک مضبوط قوم بن کر اُبھرے گا۔
ٹیلی نار کی امداد کی تصدیق کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے ٹیلی نار پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ فیصل جاوید خان نے کہا کہ آپ کی طرف سے یہ سخاوت دیگر تنظیموں کیلئے ایک مثال ہے تاکہ وہ بھی آگے آئیں اور کورونا فنڈ میں عطیہ دیں جبکہ وباء پر ہم مل کر ہی قابو پا سکتے ہیں۔
Thanks a lot @telenorpakistan for your all great efforts. This act of generosity turns out be a great sources of inspiration for other MNCs coming forward and contributing. Together we can and together we must. @irfanwahabkhan #telenorsaathhai https://t.co/Jb8RkjUgqT
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 20, 2020