کراچی، کریک وسٹا میں 16 سالہ لڑکا 14ویں منزل سے نیچے گر کر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے علاقے کریک وسٹا میں کمسن لڑکا 14ویں منزل سے نیچے گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ لڑکے کے والد نے واقعے کو حادثے کا نتیجہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق 16 سالہ لڑکا کراچی کے پوش علاقے میں 14ویں منزل سے گر کر جاں بحق ہوا۔ ایم ایم نیوز ذرائع کے مطابق جاں بحق لڑکے کا نام انس ولد آفتاب شیخ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

جناح ہسپتال میں والدین کا جھگڑا، بچہ گر کر جاں بحق

کریک وسٹا میں 14ویں منزل پر واقع اپنے فلیٹ سے گر جانے کے بعد انس شدید زخمی ہوگیا تھا۔ ساحل تھانہ پولیس کا کہنا ہے کہ انس کو علاج کیلئے ساؤتھ سٹی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

ساؤتھ سٹی ہسپتال میں انس دورانِ علاج جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق لڑکے کے والد آفتاب شیخ نے واقعے کو حادثے کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کوئی بھی قانونی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ دیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انس کی نمازِ جنازہ آج کریک وسٹا کے نزدیک واقع سکینہ سلطان مسجد میں ہوگی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں والدین کے جھگڑے کے دوران بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے باپ کو گرفتار کر لیا۔

 جے پی ایم سی میں گزشتہ برس نومبر کے دوران مبینہ جھگڑے کے دوران بچہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔ انتقال کر جانے والے بچے کی والدہ نے بیان دیا کہ 2 روز قبل حادثہ ہوا جس کے بعد سول ہسپتال والوں نے جے پی ایم سی ریفر کردیا۔

Related Posts