ایران کے اسکولوں میں سات ماہ کے بعد تدریسی سرگرمیاں بحال کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC to decide fate of schools today as Omicron increases Pakistan's

تہران:ایران میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافے کے باوجود اسکولوں میں سات ماہ کے وقفے کے بعد تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے اور ملک بھر میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ طلبہ وطالبات اسکولوں میں لوٹ آئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹیلی ویژن سے براہِ راست نشر کی گئی ویڈیو کانفرنس میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے عمل کی خود نگرانی کی۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اس سال طلبہ وطالبات کے معاملے میں ہم نے کاندھوں پر بھاری ذمے داری کا بوجھ اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت معاشرے کے لیے یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ والدین کو اپنے بچوں کو دوبارہ اسکولوں میں بھیجنے کے لیے مجبور نہیں کیا جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق مذہبی تعلیم کے مدارس بھی دوبارہ کھل گئے۔

ابتدائی طور پر ان میں پچاس ہزار طلبہ کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ایران میں اسکولوں اور جامعات کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر بہت سے ماہرین طب نے تشویش کا اظہار کیا۔

Related Posts