گلوکارہ ٹیلر سوفٹ کے 2020 کے شوز اور کنسرٹس منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taylor Swift cancels 2020 performances amid coronavirus pandemic

نیو یارک: ہالی ووڈ کی امیر ترین گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 میں تمام پرفارمنسز کو منسوخ کردیا ہے، اب ٹیلرسوئفٹ کے یہ شوز 2021 میں ہوں گے۔

ٹیلر سوئفٹ کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ مجھے بہت دکھ ہے کہ مداح اس سال مجھے کنسرٹ میں نہیں دیکھ پائیں گے لیکن مجھے معلوم ہے کہ یہ درست فیصلہ ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کامزید کہنا ہے کہ براہ کرم صحتمند اور محفوظ رہیں،میں جلد ہی آپ کو اسٹیج پر نظر آئوں گی لیکن ابھی جو سب سے اہم بات ہے وہ ہم سب کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے خود کو الگ تھلگ رکھنا ضروری ہے۔

اس حوالے سے ٹیلر سوئفٹ کے نمائندے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے لڑنا ہماری عالمی برادری کے لئے ایک بے مثال چیلنج ہے اور مداحوں کی حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

دنیا بھر کی صحت کی تنظیموں اور حکومتوں نے بڑے پیمانے پر عوامی اجتماعات کی ایک مقررہ مدت کے لئے سختی سے حوصلہ شکنی کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بہت سے ایونٹس پہلے ہی منسوخ ہوچکے ہیں ، اور مداحوں کو محفوظ رکھنے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے حکومتی ہدایت پرعمل کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: 61سالہ امریکی گلوکارہ میڈونا نے 25سالہ ایلا ملک ولیمز کو بوائے فرینڈ بنا لیا

انہوں نے کہا کہ ہر شو کے لئے رکھے گئے ٹکٹ بغیر کسی کارروائی کے ایک نئے شو کی تاریخ میں منتقل ہوجائیں گے۔

اس سے قبل جسٹن بیبر دیگر نے بھی کورونا وائرس کے باعث اپنے کنسرٹس کو ملتوی کردیا ہے۔

Related Posts