مداح سے پریشان تاپسی پنو کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کا اظہارِ افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاپسی پنو
(فوٹو: آن لائن)

سیلفی کیلئے پیچھے لپکتے مداح سے پریشان بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر مداحوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کی نجی زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پھر آئی حسین دلربا کیلئے اداکاری کے جوہر دکھانے والی تاپسی پنو اپنے ایک مداح سے ناراض ہوگئیں جو بھارتی شہر ممبئی میں بدھ کے روز اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کا خواہش مند تھا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں نام شبانہ سمیت متعدد فلمز میں اداکاری کرنے والی تاپسی پنو کو اپنی کار کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں مداح سیلفی کیلئے خاتون اداکارہ کا گھیراؤ کرتے نظر آئے۔

بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو کسی مداح کے ساتھ سیلفی لینے کے موڈ میں نہیں تھیں، انہوں نے مداحوں سے آگے بڑھنے کا کہا لیکن ایک مداح نے تاپسی پنو کا کار تک پیچھا کیا جس سے بھارتی فنکارہ کو فطری طور پر غصہ آگیا۔

مداحوں سے پریشان اداکارہ تاپسی پنو نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے سیلفی لینے کے خواہش مند مداح سے کہا کہ ہٹ جائیے۔ اس دوران اداکارہ نے سفید رنگ کا اسکرٹ اور گرین ٹاپ پہن رکھا تھا۔ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اداکارہ تاپسی پنو کا رویہ افسوسناک ہے، انہوں نے مداح کے ساتھ اس قسم کارویہ کیوں اختیار کیا؟ تاہم کچھ مداحوں نے کہا کہ خاتون اداکارہ کے ساتھ اختیار کیا گیا رویہ زیادہ تشویشناک تھا۔ میڈیا کو بھی خیال رکھنا چاہئے۔

صارفین نے کہا کہ مداحوں کا رویہ قابلِ نفرت تھا۔ کبھی کبھی مداح اداکاروں کی نجی زندگی کا احترام نہیں کرتے۔ آپ مشہور شخصیت بن جاتے ہیں تو آپ کی زندگی مشکل ہوجاتی ہے۔ عوام کو ادکارہ کے ساتھ مناسب فاصلہ رکھنا چاہئے تھا۔

Related Posts