کراچی میں ٹینکر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، چھ زخمی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شیریں جناح کالونی میں کیمیکل کے ٹینکر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور افراد 6 زخمی ہوگئے۔

کیمیکل ٹینکر اس وقت دھماکے سے اڑ گیا جب کھڑے ٹینکر پر ویلڈنگ کا کام جاری تھا ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

علاوہ ازیں دھماکے سے قریب کھڑے ایک اور ٹینکر کے ایک حصے کو بھی نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حیدرآباد کے پریٹ آباد محلے میں ایل پی جی سلنڈر فلنگ اسٹیشن میں دھماکے میں اب تک 25 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سلنڈر گراؤنڈ فلور کی دکان میں پھٹ گیا جو عمارت کی اوپری سطح تک پھیلنا شروع ہو گیا تھا جہاں یہ خاندان رہتے ہیں۔

واقعہ میں 60 افراد جن میں زیادہ تر بچے تھے، شدید جھلس گئے اور انہیں لیاقت یونیورسٹی ہسپتال میں ہنگامی علاج فراہم کرنے کے بعد کراچی منتقل کرنا پڑا۔80 سے 90 فیصد تک جھلسنے والے 18 سے 22 زخمیوں کو کراچی ریفر کیا گیا تھا۔

Related Posts