افغان قوم کو معیشت کی بہتری کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔طالبان حکومت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان قوم کو معیشت کی بہتری کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔طالبان حکومت
افغان قوم کو معیشت کی بہتری کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔طالبان حکومت

کابل / اوسلو: طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ افغان قوم کو معیشت کی بہتری کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا جبکہ افہام و تفہیم اور مشترکہ تعاون ہی تمام تر مسائل کا واحد حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناروے کے سب سے بڑے شہر اور دارالحکومت اوسلو میں افغان طالبان اور سول سوسائٹی کے اراکین کے مابین مذاکرات انسانی حقوق اور افغانستان میں انسانی المیے پر بات کیلئے مغربی سفارت کاروں سے ملاقات سے قبل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلمان ہونا جرم بن گیا، برطانوی وزیرنصرت غنی عہدے سے برطرف

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں پہلی بار یورپ کا دورہ کرنے والے طالبان حکومت کے وفد نے اپنے 3 روزہ دورے کا پہلا روز خواتین سماجی کارکنان اور صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے گزارا جسے مثبت قرار دیا گیا ہے۔

ملاقات کے متعلق حقوقِ نسواں کی کارکن جمیلہ افغانی کا کہنا ہے کہ یہ ایک مثبت ملاقات تھی۔ مذاکرات کاروں نے خیر سگالی کا اظہار کیا۔ دیکھتے ہیں کہ ان کے بیانات کی بنیاد پر مستقبل میں طالبان حکومت کے افغانستان کیلئے کیا اقدامات ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ تمام افغانوں کو بہتر سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے نتائج کیلئے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ شرکائے مذاکرات نے تسلیم کیا کہ افہام و تفہیم اور مشترکہ تعاون مسائل کا واحد حل ہے۔ 

Related Posts