ایک ہفتے کے دوران طالبان کا 9 صوبوں پر قبضہ، بدخشاں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ہفتے کے دوران طالبان کا 9 صوبوں پر قبضہ، بدخشاں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا
ایک ہفتے کے دوران طالبان کا 9 صوبوں پر قبضہ، بدخشاں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: افغان طالبان کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں اور صوبوں پر قبضے جاری ہیں جو 2 مزید صوبوں میں سرکاری فوج کو پسپا کرنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران 9 صوبوں پر قبضہ کرچکے ہیں، بدخشاں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق جنگجو گروہ نے تازہ ترین پیش قدمی کے دوران افغانستان کے مزید 2 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا۔ صوبہ فراہ اور درخشاں کے دارالحکومت کا کنٹرول افغان حکومت کے ہاتھوں سے نکل کر طالبان کے ہاتھوں میں آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور طالبان کے مذاکرات کامیاب، باب دوستی کھولنے کا اعلان

افغان طالبان نے فراہ شہر میں گورنر ہاؤس اور پولیس ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا۔ ایک ہفتے کے دوران طالبان کا یہ 9ویں صوبے پر قبضہ ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے طالبان نے ملک کے 65 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

طالبان نے صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد کا بھی کنٹرول سنبھال لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم و بیش 4 لاکھ افغان شہری طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپوں کے دوران نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل افغان طالبان نے گھمسان کی لڑائی کے بعد حکومتی فورسز کو پسپائی پر مجبور کرتے ہوئے 7ویں صوبائی دارالحکومت “فرا” پر قبضہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان میں حکومتی فورسز اور طالبان کے درمیان مختلف علاقوں میں لڑائی جاری ہے جبکہ گزشتہ روز تک طالبان نے ملک کے 7 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا تھا جن میں ایبک، قندوز، سرِ پُل، تالقان، شبرغن اور زرنج شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: طالبان نے گھمسان کی لڑائی کے بعد 7ویں صوبے پر قبضہ کرلیا

Related Posts