کابل:امریکی فورسز کے انخلاء کے بعد افغانستان میں طالبان کے قبضوں میں مزید تیزی آگئی، طالبان نے شمالی افغانستان میں آخری بڑے شہر مزار شریف میں داخل ہو گئے،قبضے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران طالبان کی کاررائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہےاورگزشتہ شب طالبان مزارشریف میں داخل ہو گئے جہاں قبضے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، مزار شریف شمالی افغانستان میں آخری بڑا شہر اور دارالحکومت تھا۔
دوسری جانب ملک کے دیگر حصوں میں بھی طالبان کی کاررائیاں جاری ہیں اورطالبان نے فاریاب صوبے کے ضلع پشتون کوٹ پر قبضہ کر لیا جبکہ تمام سرکاری عمارات طالبان کے کنٹرول میں ہیں،
طالبان نے لغمان کے صوبائی دارالحکومت مھترلام پر بھی قبضہ کر لیا۔
بریکنگ نیوز
طالبان مزارشریف میں داخل ہو گئے
قبضے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں
مزار شریف شمالی افغانستان میں آخری بڑا شہر اور دارالحکومت تھا— افغان اردو میڈیا (@afghanurdu1) August 14, 2021
دوسری جانب طالبان کے جلال آباد میں میں داخل ہونے کے بعد قبائلی عمائدین کے ذریعے طالبان اور گورنر کے درمیان معاہدہ طے پا گیاہے جس کے مطابق جلال آباد صبح پرامن طور پر طالبان کے حوالے کر دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:امریکی صدر بائیڈن کاافغانستان سے فورسز کے انخلاء کے فیصلے کا دفاع