طالبان حکومت کا شام میں اپوزیشن قوتوں کی کامیابی کا خیر مقدم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو افغان میڈیا

افغانستان کی طالبان حکومت نے بشار الاسد کی حکومت کے خلاف اپوزیشن قوتوں کی کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے تحریک کی سرکردہ تنظیم ہیئت تحریر الشام کو مبارکباد پیش کی ہے۔  

افغان وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم شام میں عدم استحکام کے خاتمے پر اپوزیشن تحریک کی قیادت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ وہ اس انقلاب کے باقی مراحل کو اس طرح طے کریں کہ وہ ایک پر امن، متحد اور مستحکم حکومت کے قیام کا باعث بنے۔

انقلاب کے بعد بشار الاسد کے ‘قصرِ شاہی’ کے مختلف رنگ دیکھئے تصاویر میں

افغان حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ اقتدار کی منتقلی کا عمل اس طرح آگے بڑھے گا جس کے نتیجے میں شام کے عوام کی امنگوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور فلاحی اسلامی نظام حکومت قائم ہوسکے۔

طالبان انتظامیہ نے مشورہ دیا ہے کہ انقلابی فورسز امتیازی سلوک یا انتقام کی بجائے عام معافی کی پالیسی اپناتے ہوئے شام کے عوام کا اعتماد حاصل کریں اور ایسی مثبت پالیسی کا انتخاب کرتے ہوئے دنیا کے ممالک کے ساتھ آگے بڑھیں جو شام کو بیرونی طاقتوں کی سرد جنگ کا میدان بننے سے محفوظ رکھے اور لاکھوں پناہ گزینوں کی واپسی کی راہ ہموار ہو۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ شام میں تمام بیرونی قوتوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ آپس میں اور ملک کے نئے حکمرانوں کے ساتھ مثبت تعامل اور تعاون کی پالیسی اپنائیں تاکہ شام اچھی حکمرانی، امن اور استحکام کی طرف اپنے سفر کا آغاز کرے۔

Related Posts