طالبان کابل پہنچ گئے، دارلحکومت کو بزور طاقت فتح نہ کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل:افغان طالبان نے کابل پہنچ پرافغان دارالحکومت کو بزور طاقت فتح نہ کرنے اورشہریوں اور حکومتی اہلکاروں کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔

سینئرصحافی سلیم صافی کے ایک ٹوئٹ کے مطابق طالبان نے کابل کو بزور طاقت فتح نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، امارات اسلامی کے اعلامیہ میں طالبان کو کابل کے دروازوں پر کھڑے رہ کر اندر جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام شہریوں اور حکومتی اہلکاروں کے لئے عام معافی کا اعلان کرتے ہوئے مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کا عزم کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فورسز کے انخلاء کے بعد افغانستان میں طالبان کے قبضوں میں مزید تیزی آگئی، طالبان نے شمالی افغانستان میں آخری بڑے شہر مزار شریف میں داخل ہو گئے،قبضے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:طالبان مزارشریف میں داخل، سرکاری عمارات کا کنٹرول سنبھال لیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران طالبان کی کاررائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہےاورگزشتہ شب طالبان مزارشریف میں داخل ہو گئے جہاں قبضے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، مزار شریف شمالی افغانستان میں آخری بڑا شہر اور دارالحکومت تھا۔

دوسری جانب ملک کے دیگر حصوں میں بھی طالبان کی کاررائیاں جاری ہیں اورطالبان نے فاریاب صوبے کے ضلع پشتون کوٹ پر قبضہ کر لیا جبکہ تمام سرکاری عمارات طالبان کے کنٹرول میں ہیں،

طالبان نے لغمان کے صوبائی دارالحکومت مھترلام پر بھی قبضہ کر لیا۔

Related Posts