پی پی پی کے رہنما طاہر مشہدی علالت کے باعث انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی کراچی میں علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر تقریباً 80 برس تھی۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کیلئے بطور سینیٹر خدمات سرانجام دینے والے طاہر حسین مشہدی کچھ ہی عرصے سے علالت کا شکار تھے۔ ان کا انتقال گزشتہ شب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت عوام کو جلد بڑا ریلیف دے گی، مریم نواز

سابق سینیٹر طاہر حسین مشہدی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر ملیر کینٹ امام بارگاہ میں ادا کی جائے گی جس میں نامور سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوں گی۔ ان کے انتقال پر متعدد شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا۔

طاہر حسین مشہدی نے بھارت سے جنگ کے دوران 1970 میں پاک فوج میں شمولیت اور 1971 میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر تعیناتی حاصل کی۔ انہوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن  مکمل کی تھی۔

اسی برس 1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران طاہر مشہدی کو مشرقی پاکستان میں تعینات کیا گیا جہاں بھاری فضائی حملے ہوئے اور انہیں قیدی بنا لیا گیا تھا جس کے 3 سال بعد انہیں 1974 میں رہائی ملی۔

واضح رہے کہ سابق سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی نے جولائی 2021 میں ایم کیو ایم چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پی پی پی رہنما نثار کھوڑو نے انہیں شمولیت پر خوش آمدید کہا تھا۔ 

Related Posts