ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے 8وکٹوں سے شکست دے دی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دبئی میں کھیلے گئے 18ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز بنائے جو جنوبی افریقہ نے 18ویں اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر بنا لئے۔

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے کپتان ڈمبا باوما اور ریزا ہینڈرکس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ڈمبا پہلے ہی اوور میں 2 رنز پر رن آؤٹ ہوگئے تاہم ہینڈرکس 39 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد وان ڈار ڈاسن اور ایڈن مارکرم نے 43 اور 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے اوپنرز نے محتاط انداز میں کھیل کا آغاز کیا ہے لیکن اس کے باوجود لنڈل سمنز 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، نکولس پورن اور کرس گیل نے 12،12 رنز کی اننگز کھیلیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت لیا، پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

دونوں ٹیموں کی جانب سے نے ایک ایک تبدیلی کی ہے۔ ویسٹ انڈیز نے میک کوائے کی جگہ ہائیڈن والش کو شامل کر لیا جب کہ جنوبی افریقہ سے ڈی کوک کی بجائے ریزا ہینڈرکس کو شامل کیا ہے۔

Related Posts