ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

شارجہ: ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد نیوزی لینڈکو شکست دے دی۔

پاکستان سے بھاگنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کے شاہینوں نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پر کاٹ ڈالے اور میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی5وکٹوں سے حاصل کی۔میچ میں 4کھلاڑیوں کا شکار کرنے والے حارث رؤف کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے پلے آؤٹ ہونے والے بیٹر مارٹن گپٹل تھے جنہوں نے 20گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے 17رنز بنائے اور حارث رؤف کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین مچل تھے جنہوں نے 20 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ جیمی نیشم 2 گیندوں پر ایک سکور بنا کر محمد حفیظ کا نشانہ بن گئے۔

کپتان ولیمسن 25رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیون کونوے27رنز بناکر حارث رؤف کا شکار بنے ، گلین فلپس بھی 13سکور بناکر حارث کا نشانہ بنے،ٹم سیفرٹ 8رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے جبکہ 8ویں آؤٹ ہونے والے بیٹر مچل سینٹنر تھے جو حارث کی گیند پر پویلین لوٹے۔ ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے نے 27،27اورکپتان ولیمسن نے 25رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے4وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد حفیظ، عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، نیوزی لینڈ نے 8وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرلے مچل اور ڈیوڈ کان وے نے 27، 27رنزبنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان نے بھارت کیخلاف فاتح ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، قومی ٹیم کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کیوی ٹیم کپتان کین ولیمسن، مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، ڈیون کونوے، گلین فلپس، جیمس نیشم، ٹیم سیفیرٹ، مچل سینٹنر، ٹیم ساؤتھی، ایش سوڈی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

پاکستان نے عالمی کپ کے آغاز میں تاریخ میں پہلی بار بھارت کو شکست دی تھی جس کے بعد قومی ٹیم آج دوسرے میچ کیلئے میدان میں اتری ہے۔

قومی ٹیم پہلے میچ میں فتح کے ساتھ دوپوائنٹس حاصل کرچکی ہے اور آج کے میچ میں فتح اگلے مرحلے تک رسائی آسان بنادے گی۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف فتح کے باوجود ہم کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہیں اور آج کا میچ نئی تیاری اور منصوبے کے ساتھ کھیلیں گے۔

Related Posts