لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ سپر 12مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے جانے والے گروپ ون کے 26 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیاکو بیٹنگ کی دعوت دی۔
انگلینڈ کے بالرز نے میچ کے شروع سے ہی انگلینڈ کو قابو میں رکھا، جس کے باعث نیو زی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 125 رنز بنائے۔ آسٹریلوی کپتان کے 44 رنز کے علاوہ کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔ وارنر 1، سمتھ1، میکسویل 6، سٹون صفر، میتھیو 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف 12ویں اوور میں حاصل کرلیا، بٹلر نے میگا ایونٹ 2021ء کی تیز ترین ففٹی بنائی اور 71 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کے جیسن روئے 22 اور ڈیوڈ ملان 8 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایشٹن اگر اور زمپا نے 1.1 وکٹ لیں۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی