بدلتا بنگلا دیش، بھارت سے ہمدردی خاتون صحافی کو مہنگی پڑگئی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

بھارت نواز حسینہ واجد کے بعد بدلتے بنگلہ دیش میں ایک خاتون صحافی کو بھارت سے ہمدردی مہنگی پڑ گئی، ڈھاکہ کے قلب میں لوگوں کے ایک گروپ نے ایک معروف خاتون صحافی کو گھیر لیا، خاتون صفائیاں دیتی رہیں، یہاں تک کہ پولیس کو آکر انہیں بچانا پڑا۔

یہ واقعہ بنگلہ دیشی دارالحکومت کے کاروان بازار علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ٹی وی کی معروف شخصیت منی ساہا اپنے دفتر سے نکل رہی تھیں۔ ہجوم نے ساہا پر ہندوستانی ایجنٹ اور معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کے حامی ہونے کا الزام لگایا۔

مقامی میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ خاتون صحافی کی گاڑی کو ہجوم نے روکا اور الزامات لگائے۔ اس کے بعد ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس نے مداخلت کی اور ساہا کو پولیس کی گاڑی میں ڈال دیا گیا، جبکہ آس پاس موجود بھیڑ نے ان کے خلاف نعرے لگائے۔

ڈھاکہ میٹروپولیٹن ڈیٹیکٹیو برانچ (ڈی بی) کے دفتر میں منتقل ہونے سے پہلے ساہا کو ابتدائی طور پر تیجگاؤں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا۔ جس نے آن لائن قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تاہم پولیس نے واضح کیا کہ سینئر صحافی کو حراست میں نہیں لیا گیا اور اتوار کی صبح انہیں رہا کر دیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس دوران ساہا کو گھبراہٹ کا دورہ پڑا اور وہ بیمار ہوگئیں۔

ایک پولیس اہلکار نے بنگلہ دیشی خبر رساں ادارے ”ڈیلی آبزرور“ کو بتایا کہ پولیس نے منی ساہا کو حراست میں نہیں لیا تھا۔ انہیں ان کے دفتر کے باہر کاوران بازار میں لوگوں کے گروپ نے گھیر لیا تھا۔ بعد میں تیجگاؤں پولیس حفاظتی وجوہات کی بنا پر انہیں ڈی بی آفس لے گئی۔

Related Posts