وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کے سربراہ منتخب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان قازقستان سے معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔نوید قمر
پاکستان قازقستان سے معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔نوید قمر

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر کو ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی فورم پر پاکستان بڑا عزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ سیّد نوید قمر کو پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا صدر منتخب کیا گیا جس کیلئے 90 فیصد سے زائد ووٹ پاکستان کے حق میں پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان قازقستان سے معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔نوید قمر

پارلیمنٹیرینز پی جی اے کی صدارت پاکستان کیلئے عالمی سطح پر بڑا اعزاز قرار دی جارہی ہے جس کیلئے ووٹنگ بیونس آئرس میں ہوئی۔ دنیا کی 140 پارلیمنٹس سے منتخب 133 اراکین نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

پاکستان کے وفاقی وزیرِ تجارت نوید قمر نے ارجنٹائن کی سینئر پارلیمنٹرین مارگریٹا اسٹوبلزر کو شکست دے کر اعزاز اپنے نام کیا جس کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سیّد نوید قمر نے امن، جمہوریت، آبادی کے مسائل اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے عزمِ مصمم کا اظہار کیا ہے جبکہ پارلیمنٹرینز پی جی اے عالمی پالیسی سازی کیلئے روابط کو فروغ دیتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ تجارت و سرمایہ کاری سیّد نوید قمر نے کہا کہ پاکستان قازقستان سے معاشی و تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، ہم قازقستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ستمبر کے دوران اپنی ایک ورچؤل ملاقات میں سیّد نوید قمر نے قازقستان کے ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر برائے تجارت سیرک زمنگرن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قازقستان سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

Related Posts