نوجوانی میں سلمان خان کی محبت میں کس حد تک پاگل تھیں، سشمیتا سین نے دلچسپ کہانی بتادی

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ٹائمز آف انڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی نوجوانی کے دنوں میں سلمان خان کی محبت میں گرفتار تھیں۔

انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان کیلئے اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے ”میں نے پیار کیا“ فلم کے پوسٹر کو مقدس قرار دیا تھا۔

نامور اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ سلمان خان ان کی محبت ہیں اور یہ بھی کہا کہ ان کے لیے فلم میں نے پیار کیا کے پوسٹرز مقدس ہیں۔

اننیا پانڈے شاہ رخ کے گھر منت میں ہونیوالی پارٹیوں کی دیوانی کیوں؟

ایک تقریب میں سشمیتا سین نے بتایا کہ مجھے ان دنوں میں جیب خرچ کے طور پر جو بھی پیسے ملتے تھے میں ان سے سلمان خان کے پوسٹرز خرید لیا کرتی تھی، جب ’میں نے پیار کیا‘ ریلیز ہوئی تو میں نے کبوتر کی تصویر خرید لی کیونکہ سلمان خان کی اس فلم میں کبوتر دکھایا گیا تھا۔

انہوں نے ان پوسٹرز کو ’مقدس‘ قرار دیا اور بتایا کہ میرے والدین ہمیشہ کہتے تھے کہ اگر ہوم ورک وقت پر نہ ہوا تو یہ پوسٹرز ہٹا دیے جائیں گے۔ اس لیے میں ہمیشہ وقت پر ہوم ورک مکمل کرتی تھی کیونکہ وہ پوسٹرز میرے لیے بہت اہم تھے، میں اس آدمی کی محبت میں گرفتار تھی۔

فلم کی شوٹنگ کا ایک اور واقعہ شیئر کرتے ہوئے سشمیتا سین نے بتایا کہ پھر میری سلمان سے دوستی ہوگئی اور ایک دن میں نے انہیں یہ کہانی سنائی۔ پھر ایک دن سلمان خان مجھے بتاتے ہیں کہ انھوں نے میری 15 سال کی عمر کی ایک تصویر دیکھی اور اس تصویر کے پیچھے ان کی فلم کا پوسٹر لگا ہوا تھا۔

وہ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید بتاتی ہیں کہ تو میں نے کہا کہ میں نے تم سے کہا تھا کہ میرے کمرے میں تمہارے پوسٹر لگے ہوئے تھے۔ اس کے جواب میں سلمان خان نے پوچھا کہ میری پسندیدہ فلم کون سی ہے؟

تو میں نے جواب دیا ’میں نے پیار کیا‘ پھر سلمان خان ڈیوڈ کے پاس گئے اور کہا ہمیں سشمیتا سین کے ساتھ ’میں نے پیار کیوں کیا‘ بنانی ہے۔

خیال رہے کہ سشمیتا سین اور سلمان خان فلم بیوی نمبر ون کے علاوہ تم کو نہ بھول پائیں گے اور میں نے پیار کیوں کیا؟ میں بھی ایک ساتھ جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

Related Posts