اسلام آباد: ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی پر غور کیلئے چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ ملک کا تعلق لاہور ہائیکورٹ سے ہے جنہیں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنانے کی سفارش چیف جسٹس نے کی جس پر سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں گفتگو ہوگی۔
وکلاء کا جسٹس عائشہ ملک کی تقرری پر احتجاج، عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
چیف جسٹس گلزار احمد کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کا جائزہ لیا جائے گا، تاہم وکلاء تنظیمیں جسٹس گلزار احمد کی سفارش کے خلاف نظر آتی ہیں۔
جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی پر غور کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس بلانے پر پنجاب بار کونسل اور لاہور ہائیکورٹ بار نے ہڑتال کی کال دے دی۔ وکلاء کے مطابق تعیناتی سینیارٹی کے اصول کے خلاف ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وکلاء نے جسٹس عائشہ اے ملک کی سپریم کورٹ تقرری کے معاملے پر جمعرات 6 جنوری کو ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء سینیارٹی کے اصول ساتھ ہیں۔
پاکستان بار کی زیر صدارت اجلاس میں ملک بھر کے وکلاء کا کہنا تھا کہ سنیارٹی کے اصول سے انحراف سے بار اور بینچ کے درمیان فاصلے بڑھیں گے ،عمل عدلیہ میں بھی بے چینی کا باعث بنے گا۔