اٹالین اوپن میں بھی سپر اسٹار سرینا ولیمز شکست سے دوچار

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اٹالین اوپن میں بھی سپر اسٹار سرینا ولیمز شکست سے دوچار
اٹالین اوپن میں بھی سپر اسٹار سرینا ولیمز شکست سے دوچار

روم:اٹالین اوپن میں بھی سپر اسٹار سرینا ولیمز شکست سے دوچار ہو گئیں، یو ایس اوپن چمپئن وکٹوریہ آزارینکا نے پہلے ہی راؤنڈ میں ہرا کر باہر کر دیا، نمبر ون سیمونا ہیلپ نے فاتحانہ انٹری ڈالتے ہوئے اطالوی حریف کو آؤٹ کیا۔

اٹلی کے کلے کورٹ پر دنیا بھر کی ٹینس اسٹار کے مشکل مقابلے، ریکارڈ تیئس گرینڈ سلیم جیتنے والی سرینا ولیمز کو بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا سے دو صفر کی بری شکست ہوئی۔

یو ایس اوپن کی چمپئن کا دوسرے راؤنڈ میں امریکا ہی کی صوفیہ کینن سے شیڈول ہے، دوسرے راؤنڈ میں نمبر ون سیمونا ہیلپ کا میزبان ملک کی جیسمین پاؤلینی سے مقابلہ ہوا۔

رومانیہ کی سیمونا ہیلپ نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے چھ تین اور چھ چار سے فتح سمیٹی۔دفاعی چمپئن کیرولینا پلیسکووا نے جمہوریہ چیک کی ہموطن باربورا زالاووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا اسکور چھ تین اور چھ تین رہا۔

Related Posts