ماہرہ خان کی ہیلز صارفین میں مقبول، قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان کی ہیلز صارفین میں مقبول، قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
ماہرہ خان کی ہیلز صارفین میں مقبول، قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر میں پہنی گئی لال رنگ کی ہیلز ان دنوں صارفین میں زیر بحث ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان ایک اسٹائل آئیکون ہیں، ان کا اپنا برانڈ اسٹائل ہے۔ وہ ہر لباس میں بے حد دلکش نظر آتی ہیں۔

ماہرہ خان کی حال ہی میں تصاویر جاری ہوئیں جس میں انہوں نے کالی جینز کے ساتھ کالے رنگ کا سلک ٹاپ زیب تن کر رکھا تھا اور ساتھ میں لال رنگ کی ہیلز پہنی ہوئی تھیں۔

ماہرہ کالے لباس اور ’ریڈ ہیلز‘ میں انتہائی دلکش نظر آرہی تھیں،  لیکن ان ہیلز کی قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ خصوصی ایڈیشن ہونے کی وجہ سے یہ ہیلز ایک ویب سائٹ پر 1014 امریکی ڈالرز کی فروخت ہو رہی ہیں۔

یعنی اگر سپر اسٹار ماہرہ خان کی ان ہیلز کی قیمت پاکستانی روپے کے حساب سے دیکھیں تو یہ 2 لاکھ روپے سے زائد کی بنتی ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی فلم قائداعظم زندہ باد عید الاضحیٰ کے موقعے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ فہد مصتفیٰ نظر آئیں گے، دونوں اسٹار آج کل فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں، اور لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Related Posts