وزارتِ صحت کی ادویات مہنگی کرنے کی سمری کابینہ ڈویژن کو ارسال

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ صحت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کابینہ ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں مختلف اہم ادویات مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ صحت نے ادویات مہنگی کرنے کی سمری کابینہ ڈویژن کو بھیج دی۔ سمری میں 119 ادویات 3 اعشاریہ 67 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ٹائم فن انجکشن کی قیمت 687سے بڑھا کر 1632مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری

وزارتِ صحت کی سمری میں کلوروکوین فاسفیٹ 80ملی گرام کی قیمت 431 روپے سے بڑھا کر 1323 روپے مقرر کرنے  جبکہ نیلٹروزن 50ملی گرام کی قیمت 665روپے سے بڑھا کر 2084روپے کرنے کی سفارش کردی گئی۔

وفاقی کابینہ ڈویژن کو ارسال سمری میں بخار، ملیریا، نزلہ، ہڈیوں کے درد اور ٹی بی سمیت دیگر ادویات بھی مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سفارشات کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ادویات کو مہنگا کیاجاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزارتِ صحت نے ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری دے دی تھی۔

وزارت صحت نے 20 ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی  کی منظوری گزشتہ ماہ جنوری کے دوران دی جس میں کینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات بھی شامل تھی۔ قیمت پر نظرثانی سے مریضوں کو ماہانہ 75 ہزار روپے تک کا ریلیف ملنے کی توقع تھی۔

جن دواؤں پر ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا اُن میں پھیپھڑوں کا کینسر، چھاتی کا کینسر، ایچ آئی وی ایڈز، خون کا جمنا، بلڈ پریشر، آنکھوں کے انفیکشن، ہڈیوں کے امراض، خواتین میں بانجھ پن کے علاوہ فنگل انفیکشن کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات شامل  تھیں۔

Related Posts