ڈیرہ غازی خان میں خاتون نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی، خودکشی کی ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے 19ویں بڑے شہر ڈیرہ غازی خان میں خاتون نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی ہے۔ خاتون کی خودکشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو مسائل سے تنگ آ کر دریائے سندھ میں چھلانگ لگانے کیلئے آئی اور خودکشی سے قبل کچھ وقت تک سوچتی بھی رہی۔

دریائے سندھ پر واقع غازی گھاٹ پل کے کنارے بیٹھ کر خاتون نے چھلانگ لگانے کی ہمت پیدا کی جسے روکنے کیلئے ایک راہگیر دبے پاؤں دوڑ کر خاتون کی طرف آگیا۔

راہگیر نے خاتون کو خودکشی سے روکنے کی بھرپور کوشش کی تاہم اسے چھلانگ لگاتے ہوئے دبوچنے میں ناکام رہا۔ خاتون نے دریائے سندھ کے تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے پانی میں چھلانگ لگا دی۔

چھلانگ لگانے کے بعد خاتون کا جسم پانی میں غائب ہوگیا جبکہ راہگیر کے ہاتھ میں اس کا اسکارف رہ گیا۔ دریائے سندھ میں خاتون کو تلاش کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دریائے سندھ کے پل پر بیٹھی خاتون خودکشی کا سوچ رہی ہے اور اس دوران ایک راہگیر اس کا ارادہ بھانپ کر اسے بچانے کیلئے دوڑ پڑتا ہے۔

راہگیر بھاگ کر خاتون کو اس کے لباس سے پکڑ لیتا ہے تاہم اس دوران خاتون تیزی سے دریا میں کود جاتی ہے اور راہگیر کے ہاتھ میں اس کا اسکارف ہی رہ جاتا ہے۔

Related Posts