ترک دارالحکومت انقرہ میں وزارتِ داخلہ کے باہر خودکش دھماکا، ویڈیو سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارتِ داخلہ کے باہر خودکش دھماکا ہوا ہے جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق دو دہشت گردوں نے ترک وزارتِ داخلہ کی عمارت میں گھسنے کی کوشش کی۔ سکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

افغانستان دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرے۔عالمی اجلاس اعلامیہ

خودکش دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کے نتیجے میں دوسرا دہشت گرد مارا گیا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ترک پارلیمنٹ کے قریب ہوا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے پارلیمنٹ میں خطاب کرنا تھا جس سے قبل ہونے والے دھماکے سے مختلف خدشات جنم لینے لگے۔

پارلیمنٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ دونوں دہشت گردوں نے پارلیمنٹ کے قریب پہنچنے کیلئے ایک گاڑی کا استعمال کیا۔

دھماکہ ترک وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے 9بجے ہوا۔ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑایا جبکہ دوسرے نے فائرنگ کی۔ پارلیمنٹ کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہونا تھا۔

انقرہ میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔ دھماکے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تاہم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی دہشت گرد گروہ نے قبول نہیں کی۔ 

 

Related Posts