افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کے قریب خود کش حملہ ہوا جس میں 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان پولیس ترجمان خالد زادران نے بدھ کو خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے کے قریب ہوا۔
طالبان انتظامیہ کو داعش کے عسکریت پسندوں کی جانب سے بغاوت کا سامنا ہے، جنہوں نے حالیہ مہینوں میں روسی، پاکستانی سفارت خانوں اور سابق وزیر اعظم کے دفتر سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ پڑھیں:
مکہ مکرمہ میں چوری کے الزام میں پاکستانی گرفتار
طالبان کے زیر انتظام امور خارجہ اور داخلہ کے ترجمانوں نے فی الحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔