چینی کی قیمت 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

  بلوچستان کی خوردہ منڈیوں میں چینی کی قیمتیں 220 روپے فی کلو گرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں چینی جس کی قیمت 200 روپے فی کلو تھی غیر متوقع طور پر 20 روپے فی کلو اضافے سے 220 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق صوبے میں چینی کی ہول سیل قیمت 210 روپے فی کلو ہے جبکہ 50 کلو تھیلے کی قیمت 10500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ڈیلرز کا دعویٰ ہے کہ پرمٹ کی معطلی کے باعث ٹریفک جام کی وجہ سے چینی کی سپلائی بند ہو گئی تو مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

دریں اثنا، حکومت نے ملک میں چینی کے ختم ہونے والے ذخیرے کو پورا کرنے کے لیے 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت 220 روپے فی کلو گرام کی مہنگی قیمت پر چینی درآمد کرے گی، جس کا بوجھ مہنگائی سے متاثرہ عوام پر ڈالا جائے گا۔

یہ نازک صورتحال شوگر مل مالکان کی جانب سے حکومت کو گمراہ کرنے کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں:ریاض کی دوسری کھجور نمائش، انواع و اقسام کی لاکھوں ٹن کھجوروں کا بازار

پنجاب کے محکمہ خوراک کے ترجمان نے 10 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے کیری فارورڈ سرپلس سٹاک کے باوجود آنے والے دنوں میں چینی کے ممکنہ بحران سے خبردار کیا ہے۔

Related Posts