حکومتی اقدامات کے باعث چینی 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم اتحاد مجھ سے این آر او لینے کیلئے بنا، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
پی ڈی ایم اتحاد مجھ سے این آر او لینے کیلئے بنا، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے چینی 20 دن میں 20 روپے فی کلو سستی ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ درآمدی چینی کی کنٹرول نرخوں پر تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گنے کے کاشت کاروں کو مناسب اور جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے۔تاکہ کسی قسم کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہوسکے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو بلین ٹری کے تمام منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ بلین ٹری سونامی منصوبہ کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبے سے متعلق تمام تفصیلات عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔عمران خان نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کو نئی نسل کی فکر ہے، جو انتہائی خوش آئند ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایات کی روشنی میں بلین ٹری منصوبہ زیادہ بہتر ہوگا۔

Related Posts