پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ، صدر اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

راولپنڈی: پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ جدید میزائل ایٹمی سمیت تمام قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستانی میزائل غزنوی 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو درست نشانہ بنا سکتا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ 20 جنوری کو بھی شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ شاہین تھری بلیسٹک میزائل کی رینج 2450 کلومیٹر ہے۔ میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

میزائل کا تجربہ ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔ میزائل 2750 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے میزائل تجربہ ہوتے دیکھا۔ ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر آرمی سٹرٹیجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام، میزائل پروگرام کے سائنسدان اور انجینیئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

Related Posts