طلبا کتابوں کے بغیر اسکول جائیں گے، نئی حکومتی پالیسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی حکومت نے بچوں کو کتابوں اور بستوں کے بوجھ سے آزاد کر دیا۔ اب اسکولوں میں کتابیں اور بیگ لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بچوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) کے سرکاری پرائمری اسکول ایک نئی پالیسی متعارف کروا رہے ہیں جس سے بچوں کو اسکول کی کتابیں گھر اور اسکول کے درمیان لے جانے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

اس کے بجائے اسکول کلاس رومز کو کتابوں کے ریک سے لیس کیا جائے گا، تاکہ کتابیں وہیں رہیں، اس پالیسی کا مقصد  زیادہ آسان اور بچوں کے لیے دوستانہ تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

یہ اقدام اسکول بیگز کے وزن کو کم کرنے اور ایک صحت مند، زیادہ پرلطف تعلیمی تجربے کو فروغ دینے کی کوشش ہے۔

سکریٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے ایک قومی روزنامے سے بات چیت میں انکشاف کیا کہ وہ اس پالیسی پر ایک ماہ سے کام کر رہے ہیں اور اسکول دوبارہ کھلنے سے پہلے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ والدین اور طلباء کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے اور امید کی جاتی ہے کہ نوجوان ذہنوں پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہوگی، اور دارالحکومت کے تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔

Related Posts