پاکستان کے 48ویں گنجان آباد ترین شہر پاک پتن میں پولیس نے نجی اسکول میں پانچویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنے والے پرنسپل کے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں بھی طالبات جنسی درندوں سے غیر محفوظ ہو گئیں۔ پاک پتن کے نجی اسکول میں پرنسپل کے بھائی نے مبینہ طور پر طالبہ سے زیادتی کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: 6 سالہ بچی کا اندوہناک قتل، ملزم نے زیادتی کا اعتراف کر لیا
پاک پتن پولیس کے مطابق پانچویں جماعت کی طالبہ چکمہ دے کر ملزم کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ طالبہ چھٹی کے وقت والد کا انتظار کر رہی تھی کہ پرنسپل کا بھائی اسے آفس لے گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ننھی طالبہ سے آفس میں مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی تو بچی اسے چکمہ دے کر بھاگ نکلی۔ یہ واقعہ تھانہ فرید کے علاقے خیابان کالونی کے نجی اسکول میں پیش آیا۔
جنسی زیادتی سے بچ نکلنے میں کامیاب بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے درندہ صفت ملزم کو گرفتار کر لیا جس سے واقعے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل تھانہ گولڑہ کی حدود راجہ ٹاؤن جوہر میں سسر نے بہو کے ساتھ زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ جس رات میرے ساتھ زیادتی ہوئی، میرا شوہر کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا۔
متاثرہ خاتون سمیرا عثمان نے بتایا کہ میری شادی 5 ماہ قبل شان خورشید سے ہوئی جو گولڑہ موڑ میں ٹائر پنکچر کا کام کرتا ہے۔میرا خاوند اپنی ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا اور سسر گھر پر موجود تھا۔
مزید پڑھیں: سسر نے بہو کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا، مقدمہ درج