کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث جل تھل ہوگیا، مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔

کورنگی انڈسٹریل ایریا، ڈیفنس، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، بولٹن مارکیٹ، کلفٹن، سائٹ ایریا، ناظم آباد،، ملیر، شاہراہ فیصل،اورنگی، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، گڈاپ ٹاؤن، نیشنل ہائی وے، بحریہ ٹاؤن میں موسلادھار بارش کی اطلاعات ہیں۔

محکمہ موسمیات نے سندھ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے ساتھ شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں تیز ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید برآں، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کا اسپیل ملک میں داخل ہوگیا ہے جو آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسم پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، پشاور، مردان، کرم، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی 6 جولائی (رات) کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش، سڑکیں اور گلیاں تالاب بن گئیں

ژوب، زیارت، بارکھان، لورالائی، کوہلو، کوئٹہ، قلات، خضدار، لسبیلہ، نصیر آباد، سبی، پنجگور، تربت، پسنی، گوادر، اورماڑہ، کیچ، آواران، خاران، میرپورخاص، دادو، کراچی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

Related Posts