برساتی پانی کی نکاسی کا تنازعہ جان لیوا بن گیا؛ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
(فوٹو؛ فائل)

پنجاب کے مختلف شہروں میں جاری مون سون بارشوں نے جہاں موسم کو خوشگوار بنایا، وہیں کئی گھروں میں غم اور اندوہ کی فضا بھی پیدا کر دی۔

پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث مختلف حادثات میں 45 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حافظ آباد میں بارش کے پانی کی نکاسی پر تنازع جان لیوا رخ اختیار کر گیا۔ جھگڑے کے دوران فریقین میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

بہاولنگر میں افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب تین معصوم بچے بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ بچوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور علاقہ سوگوار ہے۔

فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث ایک مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پنجاب میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتِ حال تشویشناک ہو چکی ہے، جہاں ایک طرف شہری نظامِ زندگی درہم برہم ہے، وہیں دوسری جانب انسانی جانوں کا ضیاع جاری ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر نکاسی آب کے انتظامات بہتر نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

Related Posts