پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX continues bullish trend, reaches 137,312 points
PHOTO:ONLINE

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 10ہزار پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد تیزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

آج کے کاروباری دن کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مزید 1100 سے زائد پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1151 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 119687 پوائنٹس پر بند ہوا جس سے نہ صرف 119000 کی سطح عبور ہوئی بلکہ اب مارکیٹ کا رخ 120000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کی جانب بڑھ رہا ہے۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ بتدریج مستحکم ہو رہی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی جرائد نے بھی اس رجحان کو نوٹ کیا ہے اور پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو “مالیاتی معجزہ” قرار دیا ہے۔

بروکرز کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگیوں کا آغاز خاص طور پر تیل و گیس کے شعبے میں مارکیٹ کی مزید توانائی اور تیزی کا باعث بن سکتا ہے جس سے بلش ٹرینڈ مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts