اسٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، 100 انڈیکس میں 1573 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ فائل)

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ 100 انڈیکس میں 1 ہزار 573 پوائنٹس کا اضافہ ریکاڑد کیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 573 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 20 ہزار 450 پر بند ہوا۔

اہم شعبوں جیسے سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی۔

حبکو، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل اور یو بی ایل میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیر کو کے ایس ای 100 انڈیکس 813 پوائنٹس یا 0.68 فیصد کی کمی سے 118,878 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Related Posts