اسٹاک مارکیٹ میں 11پوائنٹس کا معمولی اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 11پوائنٹس کا معمولی اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 11پوائنٹس کا معمولی اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت و منفی اتار چڑھاؤ کے بعد  11 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے ملے جلے رجحان کا مظاہرہ کیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس زیادہ سے زیادہ 44 ہزار 705 اعشاریہ 74 جبکہ کم از کم 44 ہزار 311 اعشاریہ 80 پوائنٹس تک آیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 289.46 پوائنٹس کی مندی

کاروبار کے اختتام تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 11 اعشاریہ 60 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 44 ہزار 525 اعشاریہ 72 پوائنٹس پر بند ہوئی۔ شرح کے اعتبار سے اضافہ 0.03فیصد رہا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 289.46 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 44514.12 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔کاروبار میں شرح کے لحاظ سے 0.65 فیصد کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔، 

اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز  11 کروڑ 46 لاکھ 18 ہزار 79 شیئرز کا لین دین ہوا۔ ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔ 

Related Posts