کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کے 100 انڈیکس میں 3 ہزار 500 پوائنٹس کی کمی ریکاارڈ کی گئی۔
کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں ساڑھے 6 ہزار پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم جزوی بحالی کے باوجود انڈیکس میں 3 ہزار 500 سے زائد پوائنٹس کمی ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3 ہزار 559 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 9 پر بند ہوئی۔
آج اہم شعبوں میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، جن میں کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، بجلی کی پیداوار اور ریفائنری شامل ہیں۔
یاد رہے کہ منگل کو پی ایس ایکس میں منفی سیشن دیکھنے میں آیا تھا اور اس کا بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 534 پوائنٹس کی کمی سے 113,568.51 پوائنٹس پر بند ہوا۔