اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی:سرمایہ کاروں کوگزشتہ ہفتے 360ارب سے زائد کا نقصان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی:سرمایہ کاروں کوگزشتہ ہفتے 360ارب سے زائد کا نقصان
اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی:سرمایہ کاروں کوگزشتہ ہفتے 360ارب سے زائد کا نقصان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے شدیدمندی کا رجحان غالب رہا اور سرمایہ کاروں کو 360 ارب روپے سے زائدکا نقصان اٹھانا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 158 پوائنٹس کی کمی دیکھنے کو ملی‘اختتام پر انڈیکس 36 ہزار 60 کی سطح پر بند ہوا۔ پورے ہفتے مختلف کمپنیوں کے ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے‘سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 360 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کورونا وائرس کے خطرات اورتیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث جہاں دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینج نیچے آئی وہیں اس کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی نمودار ہوئے۔

یہاں یہ امر قابل غور رہے کہ رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2 مرتبہ کریش ہوئی اور کاروباری سرگرمیوں کو کچھ وقت کے لیے معطل بھی کیا گیا۔اس کا براہ راست پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر پڑا۔

Related Posts