حکومت گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔بلاول بھٹو زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی عوام دشمن پالیسیوں سے غربت میں 30 فیصد اضافہ  ہوا، بلاول بھٹو
وزیراعظم کی عوام دشمن پالیسیوں سے غربت میں 30 فیصد اضافہ  ہوا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان میں صاف و شفاف انتخابات کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک حساس علاقہ ہے جہاں انتخابات میں دھاندلی اور من مرضی کے نتائج کا حصول قومی سلامتی کا مسئلہ بن سکتا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئندہ دنوں میں گلگت بلتستان پاکستان کا معاشی بیس کیمپ بننے والا ہے۔ معاشی خوشحالی کے حوالے سے یہ خطہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

گلگت بلتستان کے محلِ وقوع کی اہمیت بیان کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ پاکستان کے مضبوط دفاع کی زبردست علامت ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کا ترجیحی ایجنڈا تھا اور ہم آئندہ بھی اقتدار میں آنے کے بعد اس پر کام جاری رکھیں گے۔ گلگت بلتستان کے لوگ پیپلز پارٹی کو پسند کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی یکجہتی ریلی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کرے گی

Related Posts