فحش ویڈیو وائرل ہونے پر اسٹیل مل کا سیکورٹی انچارج معطل، انکوائری شروع

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین نوکریوں سے برطرف
پاکستان اسٹیل کے ساڑھے 4 ہزار ملازمین نوکریوں سے برطرف

کراچی: پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ نے فحش ویڈیو وائرل ہونے کے الزام میں سیکورٹی انچارج کو معطل کرکے اس کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی انچارج داؤد کیانی کو نازیبا حرکت کرکے ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں نوکری سے ہٹایا گیا۔ رابطہ کرنے پر اسٹیل مل انتظامیہ نے بتایا کہ داؤد کیانی ایک ذمہ دار آفیسر کے طور پر اسٹیل ٹاؤن کی رہائشی کالونی میں سیکورٹی آفیسر کی خدمات انجام دے رہا تھا۔

پاکستان اسٹیل مل انتظامیہ نے بتایا کہ داؤد کیانی پر الزام ہے کہ انہوں نے فحش حرکتیں کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنا کر وائرل کی جو ایک شرمناک عمل ہے۔ آفیسر کی حرکات کے پیشِ نظر انہیں معطل کرنے کے بعد چارج شیٹ دے کر ان کے خلاف انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

اسٹیل مل انتظامیہ کے مطابق داؤد کیانی کے خلاف انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ اسٹیل مل آفیسر نواز خان خٹک کے مطابق داؤد کیانی کی فحش حرکات سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے جس کے پیشِ نظر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Posts