ادب کی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے، سوشل میڈیا سے دور رہتی ہوں، جاناں ملک

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ادب کی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے، سوشل میڈیا سے دور رہتی ہوں، جاناں ملک
ادب کی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے، سوشل میڈیا سے دور رہتی ہوں، جاناں ملک

کراچی: نامور اداکارہ جاناں ملک کا کہنا ہے کہ معمول کی زندگی میں سادگی کی قائل ہوں، انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا سے دور رہتی ہوں اور مجھے اچھامیوزک سننا اورادب کی کتابیں پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔

ایک انٹرویو میں جاناں ملک نے کہا کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہوں لیکن اگر دوسرے الفاظ میں یہ کہا جائے کہ سوشل میڈیا پر وقت کاضیاع نہیں کرتی تو یہ درست ہوگا۔

میں فضول چیزوں سے دور رہتی ہوں، اگرمجھے فارغ مل جائے تو اچھا میوزک سنتی ہوں اورکتابیں پڑھتی ہوں،مجھے ادب اورسفرنامے پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔

جاناں ملک کا کہنا تھا کہ میں اپنی صحت کا بہت خیال رکھتی ہوں اوراسی تناظر میں واک کرنااورجم جانامیرا بہترین مشغلہ اور معمول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سے خود کو دور رکھتی ہوں۔

مزید پڑھیں: اداکار احسن محسن نے خود کو منال خان کا “وٹامن اے” قرار دے دیا

Related Posts