خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والی ملزمہ کا بیان ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خلیل الرحمٰن قمر
(فوٹو: ریویو اِٹ)

ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے والی ملزمہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آمنہ عروج کا کہنا ہے کہ میں گوجرانوالہ کی رہائشی ہوں، ہائی پروفائل افراد کو نشانہ بنایا کرتی تھی۔

نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آمنہ عروج نے خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کا نشانہ بنایا۔ ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے جو ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دے کر رقوم بٹورا کرتی تھی۔ ملزمہ نے خلیل الرحمٰن قمر سے 2ہفتوں تک بات چیت کی۔

پولیس کو دئیے گئے بیان میں ملزمہ آمنہ عروج کا کہنا ہے کہ میں نے خلیل الرحمٰن قمر سے 10 سے 15روز تک بات چیت کی۔ فون پر چیٹنگ کے ساتھ ساتھ تصاویر کا تبادلہ بھی کیا تھا۔ جب ڈرامہ نگار نے ملاقات کی فرمائش کی تو میں نے گھر بلا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

ہنی ٹریپ کیا ہے؟

کچے کے ڈاکوؤں سمیت مختلف ملزمان ہنی ٹریپ کے ذریعے سادہ لوح افراد کو پھنساتے، ان کو اغوا کرتے اور رقوم بٹورتے ہیں۔ طریقہ واردات یہ ہوتا ہے کہ کوئی خاتون یا مرد جو عموماً خواتین کی آواز بنا لیتا ہے، محبت یا ملاقات کا جھانسہ دے کر معصوم شہری کو اپنے ہاں بلاتا ہے۔

جب یہ شہری جائے وقوعہ پر پہنچتا ہے تو ڈاکو یا دیگر ملزمان اسے اغوا کرلیتے ہیں، بعض اوقات تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے اور پھر بھاری بھرکم تاوان طلب کیا جاتا ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر کو بھی لوٹا گیا اور تاوان کیلئے تگڑی رقم طلب کی گئی تھی۔

Related Posts