گال ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا کے چھ وکٹوں پر 315 رنز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالئے ہیں۔

سری لنکا کے شہر گال (Galle) میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکن اوپنرز نے ٹیم کو 92 رنز کا اوپنگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ کوشل مینڈس کے علاوہ ہر بلے باز نے سری لنکا کی اننگز کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

دنیش چندی مل (Dinesh Chandimal )نے 80، اشادا فرنینڈو (Oshada Fernando ) نے 50، اینجیلو میتھیوز (Angelo Mathews ) نے 42 ، دیمتھ کرونارتنے (Dimuth Karunaratne) نے 40 اور دھنن جے ڈی سلوا (Dhananjaya de Silva ) نے 33 رنز بنائے۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنالئے تھے جب کہ نروشن ڈک ولے (Niroshan Dickwella) 42 اور دونیتھ ویلالگے (Dunith Wellalage ) 6 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر محمد نواز رہے جنہوں نے 2 وکٹیں لیں جب کہ یاسر شاہ، نسیم شاہ اور نعمان علی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

Related Posts