محرم الحرام میں حساس علاقوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید
کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائی گئی تو کچل دیا جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے محرم الحرام میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران امن و امان کے حوالے سے وزارت داخلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت، پنجاب، بلوچستان، سندھ، جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں جبکہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بھی شرکت کی۔

وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، وفاقی حکومت امن وامان کے حوالے سے تمام وسائل مہیا اور سہولیات فراہم کرے گی۔

امن وامان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کی مدد کے لئے سول آرمڈ فورسز تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومتوں کا دورہ بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

مزید پڑھیں: بھارت تمام ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہ کرسکا۔وزیراعظم

Related Posts