یوم قائد پر مزار قائد مینجمنٹ بورڈ کے تحت خصوصی تقریب

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قائداعظم مزار مینجمنٹ بورڈ اور قائداعظم اکیڈمی کے اشتراک سے مزار قائد کے آڈیو ویژیل ہال میں بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے جشنِ ولادت کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب ”قائداعظم ایک عہد ساز شخصیت“ کے عنوان سے منعقد کی گئی۔

تقریب میں معروف اسکالرز، ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا میں سابق ڈائریکٹر قائداعظم اکادمی خواجہ رضی حیدر، ڈاکٹر محمد رضا کاظمی، سابق چیئرمین انٹرنیشنل ریلیشنز وفاقی اردو یونیورسٹی اور موجودہ صدر بہادر یار جنگ اکیڈمی ڈاکٹر سید وسیم الدین و دیگر شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریک پاکستان کے رہنما علامہ شبیر احمد عثمانی کے یوم وفات پر تقریب

تقریب کی میزبانی کے فرائض ریزیڈنٹ انجنئیر مزار قائد عبدالعلیم شیخ اور ڈائریکٹر قائداعظم اکادمی جناب زاہد حسین ابڑو نے انجام دیے اور مہمان اہل علم و دانش کا استقبال کیا۔

تقریب کے آخر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک سو چھیالیس ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جس میں معزز مہمانوں نے بڑے جوش و جذبے سے شرکت کی اور اس عمل کی تحسین کی۔

Related Posts