اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
تحریکِ انصاف قومی اسمبلی میں واپس آئی تو خیر مقدم کرینگے۔راجہ پرویز اشرف
تحریکِ انصاف قومی اسمبلی میں واپس آئی تو خیر مقدم کرینگے۔راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاک فوج کو جنگ 1965 کے دوران بے مثال قربانیوں پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 6 ستمبر کو یومِ دفاع کے موقعے پراپنے پیغام میں پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے عزم و استقلال پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مزارِ قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک فوج کے ان بہادر سپاہیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے قوم کے وقار اور سالمیت کو مجروح کرنے والوں کے خلاف ثابت قدم اور سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ میں 1965 کی جنگ کے شہدا اور ہیروز کے ان مٹ جذبے کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی فوج کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے ملکی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قوم کا دفاع آہنی ہاتھوں میں ہے اور ملک کی مسلح افواج کی موجودگی میں کوئی بھی دشمن ہماری خودمختاری کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔ مشکل کی ہر گھڑی میں قوم ناقابلِ تسخیر قلعہ ثابت ہوگی۔