پی ٹی آئی چھوڑنے کا سلسلہ جاری، اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکردو:  9 مئی کے پر تشدد واقعات اور تحریکِ انصاف کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے تناظر میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سیّد امجد زیدی بھی مستعفی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہونے والے ہر دلعزیز سیاسی رہنما سیّد امجد زیدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تاہم وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا ہے کہ امجد زیدی طے شدہ پارٹی معاہدے کے تحت اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے۔ ہم نے اسپیکر کے عہدے کیلئے ڈپٹی اسپیکر احمد ایڈووکیٹ کو نامزد کردیا۔

خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کی مخلوط حکومت پہلے ہی امجد زیدی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کرچکی تھی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا ہے کہ وعدہ پورا کرنے پر امجد زیدی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ 

اسلام آباد میں گزشتہ ہفتے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دن جو واقعات ہوئے اس کی تفصیل میں جانا چاہتا ہوں کہ آخر یہ کیوں ملک کےلیے خطرناک تھے؟

ان کا کہنا تھا کہ جانیں گئیں، لوگ زخمی ہوئے اور املاک کا بھی نقصان ہوا۔ لیکن خطرناک بات یہ تھی کہ فوجی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔ 

Related Posts