اسد قیصر کا قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر کارروائی کا فیصلہ، 8 فروری کو اجلاس طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Speaker Asad Qaiser announces early convening of National Assembly

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 2 روز قبل قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ہنگامہ آرائی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیرِ صدارت 8 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔ اسپیکر اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ایک کسٹوڈین کے طور پر ایوان میں نظم و ضبط کا تحفظ اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت اور حزبِ اختلاف کے تمام تر اراکینِ قومی اسمبلی ایوان کے قواعد کو تسلیم کرتے ہیں جن پر عمل ان کا فرض ہے۔ 4 فروری کو ایوان میں غیر ذمہ دارانہ رویے کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر تحقیقات ہوں گی۔ واقعے کی ویڈیو فوٹیج بھی طلب کر لی گئی۔ اسپیکر اسد قیصر اجلاس کی کارروائی کے ریکارڈ پر بھی تفتیش کریں گے تاکہ واقعے کے ذمہ داران کا تعین کیا جاسکے۔

  یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کیلئے ایکٹ کا ترمیمی مسودہ تیار

Related Posts